پاکستانی باکسر عثمان وزیر پاکستان وطن پہنچ گئے

Apr 28, 2025 | 00:22:AM
پاکستانی باکسر عثمان وزیر پاکستان وطن پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی باکسر عثمان وزیر پاکستان وطن پہنچ گئے۔

16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،عثمان وزیر کی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیر کا رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، چنیسر ٹائون کے چیئرمین فرحان غنی و دیگر نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔

یاد رہے کہ عثمان وزیر نے دو دن قبل انڈین باکسر کو ناک آؤٹ کیا تھا،عثمان وزیر کو مسلسل سولہویں مرتبہ باکسنگ میچ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: