پاکستانی دولہے نے شاہ رخ خان کے گانوں پر رقص کر کے سب کو حیران کر دیا

Apr 28, 2023 | 11:25:AM
پاکستانی دولہے نے شاہ رخ خان کے گانوں پر رقص کر کے سب کو حیران کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی دلہے نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پر فلمائے گئے رومانوی گانوں پر رقص کر کے اپنی دلہن سمیت سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ دلہا کی خوبصورت پرمارمنس سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

دیسی شادیاں ہمیشہ سے ہی رقص، موسیقی، کھانوں اور رسومات کی وجہ سے بہت زیادہ تفریح کا باعث ہوتیں ہیں۔ دلہا اور دلہن کیلئے ان کی شادی کا دن زندگی کا سب سے زیادہ اہم دن ہوتا ہے جس کو یادگار بنانے کیلئے نوبیاحتے جوڑے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔ آج کل  رجحان بن چکا ہے کہ دلہن کو خوش کرنے کیلئے دلہے حیران کن رقص کرتے دکھائے دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مزید 6 فیصد اضافہ!!

اس رجحان کے مدِنظر حال ہی میں ایک پاکستانی دلہے نے اپنے دلہن کو خوش کرنےاور اپنی زندگی کے اہم ترین دن کو یادگار بنانے کیلئے شاہ رخ خان پر فلمائے گئے گانوں پر مشتمل ایک رومانوی میڈلے دے کر سب کو حیران کر دیا جس کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ 

دلہے نے اپنی پرمارمنس میں شاہ رخ خان کی طرح وائلن بھی بجائی اور دلکش ڈانش اسٹیپ بھی کیے جس پر ہال میں آئے سبھی مہمان دلہے کی اس ڈانس پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور دلہے کو دل کھول کر داد بھی دی۔ جبکہ ہال میں موجود دلہن اپنے دلہے کے عمدہ رقص پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہونے کے ساتھ ساتھ تالیاں بجا کر دلہے کو داد دیتی رہی اور دلہے کے ساتھ رقص میں بھی شامل ہوئی۔ 

دلہا دلہن کے یادگار دن کی اس دلفریب مناظر کی ویڈیو خود دلہن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ ’’میرے آدمی نے میرے لیے ایک مناسب میڈلے سرپرائز ڈانس کا منصوبہ بنایا اور یہ شادی کی سب سے خوبصورت بات ہے! اپنے آپ کو یہ شیئر کرنے سے نہیں روک سکی‘‘۔ 

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہایا جا رہا ہے، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لائیکس، ویوز اور کمنٹس مل چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلہا دلہن کو خوبصورت جوڑی قرار دیتے ہوئے ڈھیروں خوشیوں بھری لمبی زندگی کی دعائیں بھی دیں۔