بڑی عید سے پہلے الیکشن کرائے جائیں ، شیخ رشید 

Apr 28, 2022 | 17:46:PM
شیخ رشید، عمران خان، کال پر انقلاب، بڑی عید، الیکشن
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان کی کال پر انقلاب آ سکتا ہے،بڑی عید سے پہلے الیکشن کرائے جائیں ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ایسی جمہوریت کو لوگ تسلیم نہیں کرتے،شہبازشریف کی کابینہ میں زیادہ تر وزیر مجرم ہیں ،یہ امپورٹڈ اور سلیکٹڈ حکومت ہے، قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کرائے جائیں ،31 مئی سے پہلے انتخابات کی تاریخ دی جائے ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ یہ ہمیں کہتے تھے یہ خود سلیکٹڈ ہیں ، قوم تیار ہو جائے ،عمران خان چین سے نہیں بیٹھے گا،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو پاسپورٹ بھی مل گیا اب آئیں اڈیالہ جیل کا چکر لگائیں ،عمران خان نے پوری دنیا کو مقصود چپڑاسی یاد کرا دیا،جس پر فرد جرم لگ رہی ہے اسے وزیراعظم بنا دیا،عام چوروں کیلئے تو پھر جیلیں کھول دینی چاہئے ، مکہ مدینہ جانے سے چوری نہیں چھپے گی ۔
شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی کال کیلئے تیار ہیں ، جب کال آئے گی تو عوام کا سمندر ہو گا،یہ حکومت صرف2 ووٹوں کی ہے ،ان کا کہناتھا کہ یہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز تک نہیں پڑتے،سامراج کے اشارے پر عمران خان کیخلاف اکٹھے ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق خاتون اول کی دوست فرح خان کیخلاف نیب انکوائری شروع