ایک طرف کورونا کا قہر۔۔دوسری طرف زلزلہ۔۔ بھارت لرز اٹھا

Apr 28, 2021 | 10:14:AM
ایک طرف کورونا کا قہر۔۔دوسری طرف زلزلہ۔۔ بھارت لرز اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سے صورتحال  خراب  تو تھی ہی اس کیساتھ ساتھ بھارت میں 6.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریاست آسام میں 6.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی زمین میں گہرائی 17 کلومیٹر اور اس کا مرکز تیز پور کا مغربی علاقہ تھا۔دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی زمین میں گہرائی 34 کلو میٹر اور اس کا مرکز بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہائی کا ایک گاؤں تھا جبکہ یورپین سسمولوجیکل سینٹر نے آسام میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 بتائی۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 عینی شاہدین کے مطابق ریاست کے شمالی علاقوں میں مسلسل آفٹر شاکس محسوس کئے جا رہے ہیں۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سنوول کا کہنا ہے کہ ریاست میں بڑا زلزلہ آیا ہے، تمام لوگوں کے لئے دعا گو ہوں اور تمام افراد سے اپیل ہے کہ الرٹ رہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: کورونا میں کوئی نہ اپنا۔۔۔ 4بھارتی مسلمان800 سے زائد ہندؤں کی آخری رسومات ادا کرچکے