جس خاتون نے لابی میں تصویر بنائی اس کو نہیں جانتا: خواجہ آصف

Sep 27, 2025 | 20:52:PM
جس خاتون نے لابی میں تصویر بنائی اس کو نہیں جانتا: خواجہ آصف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے ساتھ تصویر میں نظر آنے والی خاتون سے متعلق ایک مرتبہ پھر وضاحت کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میرے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصویر بنائی گئی لیکن میں اس خاتون کو نہیں جانتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سارے لوگ ملتے ہیں اور ساتھ تصویر بھی بناتے ہیں، پاکستان واپس آکر اس معاملے سے متعلق انکوائری کروں گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، ابھی بہت ساری چیزیں ہورہی ہیں اس وقت ان پر بات کرنا مشکل ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ روکنے میں امریکی صدر نے کردار ادا کیا،  جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صدر ٹرمپ نے 42 ویں بار پاک بھارت جنگ روکنے کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں :لیسکو نے غلطی تسلیم کرکے گلوکار جواد احمد سے معافی مانگ لی