باجوڑ ؛گولہ پھٹنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد جان) باجوڑ میں گولہ پھٹنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقہ لغڑئی میں کھیت میں پڑا پرانا گولہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔
ڈی ایس پی نیاز خان کاکہناتھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈکی بھائی کے بعد معروف سوشل میڈیا انفلوائنسر بھی گرفتار