تناؤ: ایشیا کپ فائنل سے قبل پاک بھارت کپتانوں کا فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا

Sep 27, 2025 | 12:18:PM
تناؤ: ایشیا کپ فائنل سے قبل پاک بھارت کپتانوں کا فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور  بھارت کے درمیان   ایشیا کپ کا فائنل دبئی میں کل بروز اتوار  ہونے جارہا ہے۔ 

فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ’ٹرافی‘ کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔

منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل  اس  سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

 بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2  مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں:اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادیے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے اور اس بارے میں امکان کم ہے کہ ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتان تصاویر بنوائیں۔

 دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7  بجے پاکستانی وقت کے مطابق پریس کانفرنس کریں گے۔

 پاکستان ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق رات7 سے 10  بجے دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں فائنل سے پہلے پریکٹس میں حصہ لے گی۔