فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Sep 27, 2025 | 11:20:AM
فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سیشن کورٹ لاہور میں فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف دائر اپیل پر سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی، ڈیوٹی جج نے سماعت 29 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا،وکیل کے مطابق قانون کے مطابق صرف ڈکیتی اور قتل جیسے مقدمات میں خاتون کا جسمانی ریمانڈ دیا جاسکتا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔