دبئی : بغیر ڈرائیور والی ٹیکسیاں جلد نظر آئیں گی

Sep 27, 2025 | 10:59:AM
دبئی : بغیر ڈرائیور والی ٹیکسیاں جلد نظر آئیں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈرائیور کے بغیر چلتی گاڑیاں اب صرف کسی سائنس فکشن فلم تک محدود نہیں رہیں بلکہ حقیقت میں تبدیل ہوگئی ہیں۔

 دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی  کے مطابق 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں ابتدائی ٹیسٹنگ مکمل ہونے ک پر لوگ بغیر ڈرائیور کے ٹیکسیاں چلتے دیکھ سکیں گے ، آر ٹی اے کی پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی میں ٹرانسپورٹیشن سسٹمز کے ڈائریکٹر خالد العوادی نے تصدیق کی کہ جمیرہ سمیت منتخب علاقوں میں پہلے سے ہی ان ٹیکسیوں کی ٹیسٹنگ جاری ہے ۔

 اُنہوں نے بتایا کہ یہ ٹرائلز رواں سال کے آغاز میں گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنیوں پونی اے آئی، بائی ڈو اور وی رائیڈ کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے مطابق کیے جا رہے ہیں، خالد العوادی نے دبئی ورلڈ کانگریس اینڈ چیلنج فار سیلف ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ میں کہا کہ خیال یہ ہے کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی تک دبئی میں روبوٹیکسی سروسز کا باقاعدہ آغاز ہو  گا اور یہ عوام کیلئے دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں:آگ لگنے کا خطرہ،BMW کمپنی نے گاڑیوں کے مالکان کو خبردار کر دیا

پونی اے آئی، بائی ڈو اور وی رائیڈ کی جانب سے حفاظتی جائزہ مکمل ہونے کے بعد روبوٹیکسی کے ابتدائی ٹرائلز دبئی سلیکون اویسس میں کیے گئے تھے ۔ اس کے بعد سے بائی ڈو اور وی رائیڈ نے ان ٹرائلز کو شہر کے مصروف علاقوں میں تک بڑھا دیا گیا جس میں مجموعی طور پر 60 گاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں سے 50 گاڑیاں بائی ڈو اور 10 گاڑیاں وی رائیڈ کی ہیں۔