اب پاکستان کی مغرب تک عزت ہے : عطا تارڑ

Sep 27, 2025 | 10:18:AM
 اب پاکستان کی مغرب تک عزت ہے : عطا تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور  امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔

 نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا، اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا،اب مہنگائی  اورانٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی اناکی خاطرخراب کیے، اب پاکستان کی مشرق سے لےکرمغرب تک دنیامیں عزت ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا: خواجہ آصف