سرگودھا : زمین کا تنازعہ تین افراد کی جانیں نگل گیا

Sep 27, 2022 | 19:02:PM
سرگودھا : زمین کا تنازعہ تین افراد کی جانیں نگل گیا
کیپشن: سرگودھا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سرگو دھا میں جدید اسلحہ سے لیس ملزمان نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ نلکا سٹاپ پر فائرنگ کی جس سے تین افراد موقع پر جاں بحق  ہوگئے

تفصیلات کے مطابق سرگودھامیں زمین کا تنازعہ کےباعث  تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔مقتولین عمران ،جہانگیر اور نصر شہر سےواپس گھر جا رہے تھے کہ جدید اسلحہ سے لیس ملزمان نے فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے  تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے ،واقعہ کے فوراً بعدپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ڈی پی او سرگودھا طارق عزیز نے ملزمان کو فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئےمقتولین کے ورثاء کو انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے ۔