خیبرپختونخوا کنٹریکٹ ملازمین کی عمران خان رہائشگاہ کی جانب پیش قدمی

Sep 27, 2022 | 15:14:PM
خیبرپختونخوا کنٹریکٹ ملازمین نے بنی گالہ میں پولیس کے بیرئیر اور خاردار تاریں پھلانگ دی، مظاہرین کی کے پی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی جاری ہے
کیپشن: ملازمین سراپااحتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کنٹریکٹ ملازمین نے بنی گالہ میں پولیس کے بیرئیر اور خاردار تاریں پھلانگ دی، مظاہرین کی کے پی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کی ایک سیاسی شخصیت کے سنگین الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت

مظاہرین نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی شروع کر دی۔ مظاہرین بنی گالہ چوک سے عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب رواں دواں ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آج اپنا حق لے کر رہیں گے، کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں، مطالبات نہیں مانے جا رہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کی جامعات سے نکالے گئے ملازمین کا بنی گالہ میں احتجاج چار روز سے جاری ہے۔