آڈیو لیک کا معاملہ: نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس مؤخر

Sep 27, 2022 | 12:34:PM
وزیراعظم شہباز شریف ملکی سیاسی صورتحال پر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیراعظم دورہ امریکہ سے متعلق بھی آگاہ کریں گے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آڈیو لیک کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس موخر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو لینے کے دینے پڑ گئے، سرکاری ملازمین کا بنی گالہ میں احتجاج

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ کل نہیں ہوگی۔ 

یاد رہے وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اعلی عسکری قیادت نے شرکت کرنی تھی۔ پی ایم ہاوس آڈیو لیکس اور سیکیورٹی کے معاملات پر مشاورت ہونی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف ملکی سیاسی صورتحال پر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیراعظم دورہ امریکہ سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب اور بحالی کے کاموں سمیت امداد بارے بھی بتائیں گے۔ وزیراعظم آڈیو لیکس سے متعلق سوالات کے جواب دیں گے۔