کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات

Oct 27, 2025 | 22:04:PM
کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات
کیپشن: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پشاور میں ون آن ون ملاقات کی۔ 

پشاور سے ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ میں جمعہ کے دن ہوئی۔ جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئے۔ 

ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ 

ذرائع وزیراعلیٰ کے مطابق کہا گیا کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کیا جانا ضروری ہے۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایمل ولی خان کو دوسرا بڑا جھٹکا، ثمر بلور کے بعد ایک اور رہنما نے این اے پی سے راہیں جدا کرلی