پاکستان کیخلاف فتح کے لیے میدان میں اتریں گے:کپتان جنوبی افریقی ٹیم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ڈونووّن فریرا نے کہا ہے کہ پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اہم ہےکیونکہ ورلڈکپ قریب ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ ساؤتھ افریقہ کے پاس باصلاحیت بیٹرز اور باؤلرز موجود ہیں،میں نے پچ فی الحال نہیں دیکھی کیونکہ پریکٹس پر نہیں آیا تھا۔
ڈونووّن فریرا نے کہا کہ پہلی ایک دو گیندوں کےبعد معلوم ہوگا پہلے ٹی ٹونٹی کی پچ کیسی ہے۔
انھوں ںے کہا کہ جو بھی میچ کھیلیں جیتنےکے لیے کھیلیں گے،پہلا ٹی ٹونٹی جیت جائیں تو سیریز میں اچھی شروعات ملےگی۔
یہ بھی پڑھیں :قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم مضبوط اور باصلاحیت ہے: سلمان علی آغا