خیبر پختونخوا اسمبلی نے گجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا اسمبلی نے گجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دے دی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے گجری زبان کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا،حکومتی رکن آفتاب عالم نے ترمیم منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی،جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کے پی اسمبلی میں گوجری بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے،ان کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی رولز 2025 بنائے گئے تو اُس وقت گجری زبان کو شامل کرنا بھول گئے تھے۔
سپیکر کے مطابق آج گجری زبان کے اضافے کے بعد اسمبلی میں بات کرنے کے لیے زبانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
اب اراکین صوبائی اسمبلی اردو، انگریزی، پشتو، سرائیکی، ہندکو کے ساتھ ساتھ گجری زبان میں بھی اظہار خیال کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی