فواد خان اور ماہرہ خان کی رومانوی فلم’ ’نیلو فر‘‘ کے میوزک کی رونمائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فواد خان اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانوی فلم ’’نیلو فر‘‘ کا میوزک متعارف کرادیا گیا۔
فلم کی تعارفی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، اس تقریب میں فلم کا پہلا گانا ’تو میری‘ بھی پیش کیا گیا، جسے ذیشان وکی حیدر نےگایا ہے جبکہ موسیقی ذیشان وکی حیدر اور شانی حیدر نے تیار کی ہے۔
تقریب کی میزبانی فواد خان اور ماہرہ خان نے کی جنہوں نے تفریح، فیشن اور موسیقی کی صنعتوں سے آئے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا، مہمانوں میں سیمی راحیل، زیب بنگش، نمیر خان، مورو، کین ڈول اور ریشم کے علاوہ دیگر اداکاربھی شامل تھے۔
اس فلم میں فواد خان ایک لکھاری کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ ماہرہ خان نیلوفر کے طور پر جلوہ گر ہونگی جو ایک بصارت سے محروم مگر روشن شخصیت والی لڑکی ہوتی ہے۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ نیلو فر ایک ایسی کہانی ہے جو جذبات میں زندہ ہے اور یہ گانا اس کی دھڑکن ہے، آج کی رات اس احساس کو ان سب کے ساتھ بانٹنے کی تھی جنہوں نے فلم کے سفر پر یقین کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دو نوجوانوں کے قتل میں سزا یافتہ ٹک ٹاکر مہک بخاری سے متعلق اہم خبر
ماہرہ خان نے اس موقع پرکہا کہ یہ فلم ان کے لیے بہت ذاتی معنی رکھتی ہے، آج رات جب سب نے گانے پر اتنا جذباتی ردعمل ظاہر کیا، تو انہیں یاد آیا کہ ہم نے نیلو فر کیوں بنائی؟ یہ عشق کی سب سے خالص اور روحانی شکل کے بارے میں ہے۔
واضح رہے کہ ’’نیلو فر‘‘ رواں سال 28 نومبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔