اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، برآمدی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری

Oct 27, 2022 | 20:49:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، برآمدی شعبوں، گیس اور بجلی، مسابقتی نرخوں، سٹیل ملز ملازمین، تنخواہوں، منظوری،
کیپشن: اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برآمدی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے مسابقتی نرخوں اورسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں برآمدی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری دی گئی، برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا نرخ کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا ،برآمدی شعبوں کیلئے گیس کے نرخ کا اطلاق یکم جولائی سے لاگو ہوگا ۔
وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں کندھ کوٹ مائننگ ایریا کو 15 سال کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی سمری بھی منظور کرلی گئی،سٹیل ملز ملازمین کو ہر ماہ تنخواہیں ادا کی جائیں گی ۔
وزارت دفاع کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 30 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، پیٹرولیم ایکسپلوریشن کے 11 لائسنسز کی بحالی کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں وزارت ہاوسنگ کی ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ اورقرآن پاک کی غیر غلطی شدہ درآمد کی منظوری دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں عمران خان کیخلاف نعرے لگ گئے، ویڈیو سامنے آگئی