لانگ مارچ کو ہم کامیاب کریں گے: شیخ رشید کا اعلان

Oct 27, 2022 | 09:33:AM
شیخ رشید نے کہا ہے کہ جوش ہمت جذبے سے لانگ مارچ میں شرکت کی جائے، لانگ مارچ کو ہم کامیاب کریں گے
کیپشن: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ جوش ہمت جذبے سے لانگ مارچ میں شرکت کی جائے، لانگ مارچ کو ہم کامیاب کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگر ڈر جائے ماحول خونی منظر سے اس دور میں جینا لازم ہے جس دور میں جینا مشکل ہو، لانگ مارچ میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گیا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں میرے لئے حالات بہتر نہیں تھے، ساری قوم سے درخواست ہے کہ لانگ مارچ کو تاریخی اور حقیقی طور پر پیشخمہ بنایا جائے، آج شام پانچ بجے ایک اہم پریس کانفرنس کروں گا۔