محسن نقوی کا نام لیکر پولیس کے سامنے غنڈہ گردی کرنے والا گرفتار

Nov 27, 2023 | 18:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کا نام لیکر پولیس کے سامنے غنڈہ گردی کرنے والے معمر شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک معمر شخص وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام لیکر پولیس کے سامنے غندہ گردی کرتا ہے ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم وزیر اعلی پنجاب کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیراعلی کا رشتہ دار ظاہر کیا اور بچی کو چھوڑنے کے لیے پولیس کو دھمکیاں دیں ، ملزم کی جانب سے محسن نقوی کا نام استعمال کر کے  کار سرکار میں مداخلت کرنے کی جب ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیر اعلی محسن نقوی نے فوری نوٹس لے کر پولیس کو غلط بیانی اور  کار سرکار میں مداخلت پر کارروائی کا حکم دیا ۔ 

پولیس نے ملزم کا کھوج لگا کر ملزم یٰسین کو گرفتار کیا اور مزید کارروائی شروع کردی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر پولیس  نے تھانہ گلبرگ میں ملزم پر مقدمہ درج کر لیا ہے ،  ملزم یسین سمیت 2 افراد کو گرفتار  بھی کر لیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل