نیلم میں جیپ حادثہ، 6 خواتین جاں بحق

Nov 27, 2022 | 13:16:PM
نیلم میں جیپ حادثہ، 6 خواتین جاں بحق
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیلم کے علاقے دودھنیال میں خواتین کو پولنگ سٹیشن لے جانے والی جیپ کھائی میں جا گری، حادثے میں چھ خواتین جانبحق جبکہ تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد بیساں والی دودھنیال پولنگ سٹیشن نمبر 7 اور 8 میں پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ حادثے کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے بی ایچ یو دودھنیال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مسافر گاڑی ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز سے واپس گھر لا رہی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں شمیم بی بی، زیور جان، بیوہ امین ملک، الطاف جان، بی بی گڈی اور رانی بی بی  شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ولایت بی بی، ثوبیہ بی بی، حبیب جان، ڈرائیور فدا حسین اور محمد مبشر شامل ہیں۔