آصف غفور کی ترقی،آذربائیجانی سفیر کا مبارکباد دینے کامنفردانداز

Nov 27, 2020 | 14:26:PM
آصف غفور کی ترقی،آذربائیجانی سفیر کا مبارکباد دینے کامنفردانداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی منفرد انداز میں مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ٹوئٹر پر ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اپنے ایک دورے میں فوجی جوانوں سے ملاقات کے بعد روایتی رقص کررہے ہیں۔علی علی زادہ کی جانب سے شیئرکی گئی ویڈیو پر مشہور سرائیکی گانا بھی لگاہوا ہے۔

 
 
اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ترقی پانے والوں میں میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ ساتھ میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔