ایران جنگ سے متعلق صدر ٹرمپ نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

May 27, 2026 | 11:30:AM
ایران جنگ سے متعلق صدر ٹرمپ نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران جنگ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عہدے سے سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبرڈ سمیت تمام کابینہ ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر بات چیت کے لیے کابینہ اجلاس وائٹ ہاؤس میں ہو گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں ایران سے مذاکرات پر اہم فیصلے متوقع  ہیں، ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ وسیع تر معاہدے کے لیے اگلے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے خوشخبری سنا دی

واضح رہے قبل ازیں صدر ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ اجلاس طلب کیا تھا تاہم خراب موسم کے باعث دورہ منسوخ کرکے اجلاس وائٹ ہاؤس میں بلا لیا۔