چین کی توانائی پیداوار میں اضافہ، نیا آئل پروجیکٹ فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چین کی سب سے بڑی آف شور آئل پروڈیوسر کمپنی CNOOC کی جانب سے بوہائی سمندر میں واقع کینلی آئل فیلڈ سے خام تیل کی مکمل پیداوار کا آغاز کر دیا ۔
کمپنی کے مطابق آئل فیلڈ سے روزانہ 20,440 بیرل سے زائد خام تیل کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے، یہ منصوبہ شمالی چین کے ساحلی علاقے بوہائی سمندرمیں واقع ہے اور اسے چین کے توانائی منصوبوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق CNOOC نے جولائی 2025 میں اس فیلڈ سے ابتدائی پیداوار شروع کی تھی، جبکہ دیگر اہم منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے بعد Bohai آئل فیلڈ کی مجموعی تیل اور گیس پیداوار 40 ملین میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیل کھائی میں گر گیا
آئل فیلڈ کی اوسط پانی کی گہرائی تقریباً 20 میٹر ہے اور اس کے ذخائر 100 ملین میٹرک ٹن سے زائد بتائے گئے ہیں، اس منصوبے میں ایک مرکزی پلیٹ فارم اور دو بغیر عملے کے ویل ہیڈ پلیٹ فارم شامل ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 79 کنویں کھودنے کا منصوبہ ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ چین کی توانائی خود کفالت اور آف شور آئل پروڈکشن بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ماہرین کے مطابق چین کے منصوبہ سے مستقبل میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔