خیبرپختونخوا حکومت مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت مالی سال 2025/26 کا بجٹ 13 جون 2025 کو پیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے بجٹ پیش کرنے کی خاطرصوبائی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا،مراسلہ حکومت خیبرپختونخوا کے سیکرٹری برائے قانون، پارلیمانی امور محکمہ انسانی حقوق اور صوبائی اسمبلی سیکرٹری کو جاری کیا گیا،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی منظوری سے 13 جون 2025 کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مراسلے میں خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کے لئے 13 جون 2025 کو صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبیئن گلوکارہ شکیرا پرفارمنس کے دوران سٹیج پر گر گئیں