جاپان میں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جانیوالا گالف میچ بھالو نے رکوادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)جاپان میں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جانیوالا گالف میچ ایک بھالو نے منسوخ کروادیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کےایشیکاوا پریفیکچر میں قائم ایک گولف کورس میں ویمن گالفرز کے درمیان میچ جاری تھا، جہاں اچانک بھالو کی موجودگی نے سب کو خوفزدہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:راہول گاند ھی کے چبتے سوالات نے مودی حکومت کی نیندیں اڑا دیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھالو نظر آنے کے بعد حفاظتی خدشات کے پیش نظر خواتین کے دوسرے درجے کے اسٹیپ اپ ٹور ٹورنامنٹ کو ختم کردیا گیا۔
واضح رہے کہ جاپان میں بھالوؤں کے انسانوں پر حملوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، اپریل 2024 سے 12 ماہ کے دوران بھالوؤں نے 219 افراد پر حملے کیے جس میں سے 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔