عماد وسیم  کا سکندر رضا کے بارے  میں حیران کن  بیان ، شائقین  نے آڑے ہاتھوں لے لیا 

May 27, 2025 | 13:06:PM
 عماد وسیم  کا سکندر رضا کے بارے  میں حیران کن  بیان ، شائقین  نے آڑے ہاتھوں لے لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کرکٹر سکندر رضا کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز سے کمٹمنٹ کو پیسے سے جوڑا دیا۔

پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کی پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں غیر متوقع واپسی اور وِننگ شاٹ کھیلنے کے حوالے سے دنیا بھر میں ان کی کمٹمنٹ کے چرچے ہو رہے ہیں۔

جہاں سکندر رضا کو کرکٹ شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے وہیں اس معاملے پر عماد وسیم نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

  شعیب اختر کے ساتھ بطور تجزیہ کار شرکت کرنے والے عماد وسیم سے پوچھا گیا کہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں؟ 

اس کے جواب میں عماد وسیم نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ آپ کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے، میرا بھی سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر یہی ردِ عمل ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو معاوضہ مل رہا ہے تو آپ جائیں گے، میں بھی بہت سفر کرتا رہا ہوں، کبھی کبھی ایک میچ ختم ہوتا ہے اور اگلے دن آپ کسی دوسرے ملک میں دوسرا میچ کھیل رہے ہوتے ہیں، میں نے 24 گھنٹے تک سفر کیا اور براہِ راست بھی میچ میں گیا ہوں، پیسہ آپ سے مختلف چیزیں کروا سکتا ہے۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ سکندر رضا بہترین کھلاڑی ہیں، وہ گزشتہ چند سال سے دنیا بھر میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، سکندر نے اپنی ٹیم کے لیے آئی ایل ٹی 20 کا فائنل بھی جیتا تھا، وہ ایک شاندار انسان اور ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہیں۔

  دوسری جانب ان کے بیان  کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔