کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا

May 27, 2025 | 10:13:AM
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سفارتی محاذ پر سبکی یا معاملہ کچھ اور، بھارتی رہنما امریکا کیخلاف ہی بیان داغنے لگے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اُن کا نام لئے بغیر نااہل قرار دے دیا۔

  یہ بھی پڑھیں:روپیہ تگڑا، ڈالر  کی قیمت گر گئی ۔۔۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بش، اوباما سمیت پانچ امریکی صدور کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں مگر موجودہ امریکی صدر میں وہ خوبیاں نہیں ہیں جو سابق صدور میں تھیں۔

ششی تھرور نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔