حماس کا غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق، اسرائیل کا انکار

May 27, 2025 | 00:18:AM
حماس کا غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق، اسرائیل کا انکار
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حماس کی جانب سے جنگ بندی کی امریکی تجویز کو منظور کر لیا گیا ہے ،فلسطینی عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا کہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔

 تاہم اسرائیلی حکام نے اس تجویز کو واشنگٹن کی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اسرائیلی حکومت اسے قبول نہیں کر سکتی،  اسٹیو وٹکوف نے بھی اسے مسترد کر دیا کہ حماس نے غزہ میں یرغمالیوں کے معاہدے اور جنگ بندی کے لیے ان کی پیشکش کو قبول کر لیا۔

 ان کا کہنا تھاکہ جو کچھ انہوں نے دیکھا وہ ’مکمل طور پر ناقابل قبول‘ ہے اور یہ ان کی پیش کردہ تجویز سے مختلف ہے، حماس کے قریبی فلسطینی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ حماس کو ثالثوں کے ذریعے موصول پیشکش میں 10 یرغمالیوں کی رہائی اور 70 روزہ جنگ بندی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس تجویز میں 70 دن کی جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے جزوی انخلا کے بدلے میں 10 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے، اس میں اسرائیل کی طرف سے متعدد فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے، جن میں سیکڑوں طویل قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لالو پرساد نے بیٹے کو پارٹی اور خاندان سے نکال دیا