کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

May 27, 2024 | 09:37:AM
کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، پولیس نے تمام معاملات کی تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کے مطابق اخترکالونی سیکٹر بی کے گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے، مرنے والی کی شناخت 30 سالہ ماریہ کے نام سے ہوئی، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہوسکے گی۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر سے 65 سالہ کنیز فاطمہ نامی خاتون کی لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر موت طبعی لگتی ہے، لاش کو اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔اورنگی ٹاؤن ہی کے سیکٹر 10 میں گھر سے 30 سالہ عاصمہ زوجہ سعید نامی خاتون کی لاش ملی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے زہر پی کر خود کشی کی ہے۔

ضرورپڑھیں:اسلام آباد:ٹریل فائیو سے لاپتہ بچے کی لاش مل گئی

پولیس کے مطابق منظور کالونی سیکٹرآئی کے مکان سے 22 سالہ سعد کی پھندا لگی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 26 سال کی آسیہ زوجہ عبدالصمد بھی جان بحق ہوگئیں، واقعے کے وقت خاتون گاڑی چلا رہی تھیں۔