لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری میں آتشزدگی، وکلاء کے 40 سے زائد چیمبر جل کر خاکستر

May 27, 2023 | 10:36:AM
لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری میں آتشزدگی، وکلاء کے 40 سے زائد چیمبر جل کر خاکستر
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین) ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے 40 سے زائد وکلاء کے چیمبرز جل کر خاکستر ہوگئے۔

ماڈل ٹاؤن کچہری میں آگ فلائی اوور کے نیچے لوہے اور فائبر سے بنائے چیمبرز میں لگی، آگ لگنے سے 40 سے زائد چیمبر جل کر خاکستر ہوگئے۔

ریسکیو نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ کی وجہ سے وکلاء کے دفتر کا اہم عدالتی ریکارڈ جل گیا۔

وکلاء کا اہم ریکارڈ جلنے کی وجہ سے عدالتی کام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا، فائبر، کاغذ اور لکڑی کا فرنیچر ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔