سونو سودنےخاتون کو پائوں چھونے سے روکدیا

May 27, 2021 | 15:14:PM
سونو سودنےخاتون کو پائوں چھونے سے روکدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت کے معروف اداکار سونو سود نے مداح خاتون کو پاؤں چھونے سے روک دیا جس کے بعد صارفین ان کے معترف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار نے گزشتہ روز اپنے ممبئی کے اپارٹمنٹ کے باہر مریضوں اور ان کی فیملی کی درخواست پر ان سے ملاقات کی جس دوران ایک خاتون مداح نے سونو سود کو ہندو رسم کے تحت راکھی باندھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون راکھی باندھنے کے بعد روایتی طور پر آشیرباد لینے کے لیے اداکار کے پیر چھونے کی کوشش کرتی ہیں جسے سونو نے فوری طور پر روک دیا۔

واضح رہے کہ ویڈیو کو دیکھ کر مداحوں نے اداکار کو نہایت شفیق اور اچھے دل کے مالک کے خطاب سے نوازا اور ساتھ ہی ان کیلئے دعاگو بھی دکھائی دیے۔خیال رہےکہ سونو سود سماجی مسائل کو اجاگر کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    میں مرا نہیں ہوں۔۔بالی ووڈ اداکار پریش راول کا ٹویٹ