پی ٹی آئی کی کارکردگی سے عوام ناخوش  یا پارٹی کے اندرونی اختلافات

May 27, 2021 | 14:10:PM
پی ٹی آئی کی کارکردگی سے عوام ناخوش  یا پارٹی کے اندرونی اختلافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کی کارکردگی سے عوام ناخوش  یا پارٹی کے اندرونی اختلافات،تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات میں مسلسل ناکامیاں سامنے آگئیں۔

عام انتخابات 2018 کے بعد ضمنی انتخابات کے نتائج نے پی ٹی آئی کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی،عام انتخابات کے بعد ملک بھر میں 62 ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے صرف 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، انتخابات 2018 میں اپنی ہی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی 8 کامیاب نشستوں میں سے 4 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ،قومی اسمبلی کی 17 نشستوں میں سے پی ٹی آئی صرف 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی جبکہ پنجاب میں 18 حلقوں میں سے 7 اور سندھ میں 10 حلقوں میں سے 1 نشست پی ٹی آئی حاصل کر سکی،خیبرپختونخوا کے 12 حلقوں میں سے 7 اور بلوچستان کے 5 حلقوں میں پی ٹی آئی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نےپاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کر دیا۔بلاول