کراچی۔ گیس لیکج سے دھماکا۔ بچےسمیت ایک شخص  جاں بحق

May 27, 2021 | 09:57:AM
کراچی۔ گیس لیکج سے دھماکا۔ بچےسمیت ایک شخص  جاں بحق
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شہرقائد کے علاقے  لیاقت آباد میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک بچہ اور مرد جاں بحق جبکہ 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد 9 نمبر پر 5 منزلہ رہائشی عمارت کے پانچویں فلور پر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گرنے سے رہائشی افراد اور راہ گیر سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں  خاتون، مرد اور بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 سالہ عبدالہادی اور 30 سالہ آصف دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کی آواز آئی تھی جس کے بعد ملبہ گرا۔ڈی سی سینٹرل کے مطابق گھر میں اے سی کا کام ہورہا تھا جس سے حادثہ رونما ہوا، گیس لیکج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔جائے حادثہ پر ملبے تلے مزید افراد کے دبے نہ ہونے کی تصدیق کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان۔۔ ینگ ڈاکٹرز نےاو پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کردیا