گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں 5.3 شدت کا زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت، اسکردو، پتن، بالاکوٹ اور قرب و جوار میں محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.3 جبکہ زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:’’پاکستان اکیلا لڑ رہا ہے‘‘ امریکہ میں بڑا اعتراف کر لیا گیا
زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر، گلگت بلتستان سے 84 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔