سینیٹ الیکشن،پنجاب سے 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

Mar 27, 2024 | 15:58:PM
سینیٹ الیکشن،پنجاب سے 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

 پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں،اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس، حامد خان اور ذوالفی بخاری بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

پنجاب کی 12نشستوں پر 28امیدواروں میں سے 6امیدواروں نے کاغذات واپس لئے،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفیٰ رمدے نے اپنے کاغذات واپس لیے تھے جبکہ جنرل نشست پر شہزاد وسیم، مصدق ملک، ولید اقبال اور عمر اعجاز چیمہ نے کاغذات واپس لئے۔