وزیراعظم کا نوٹس ،اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آج اجلاس طلب

گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیا کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ذرائع

Mar 27, 2024 | 12:21:PM
وزیراعظم کا نوٹس ،اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آج اجلاس طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ پر نوٹس،وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔


وزارت داخلہ،توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کو آج  وزیر اعظم آفس طلب کیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے قومی خزانہ کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیا کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔وزیر اعظم نےاجلاس میں وزارت توانائی، داخلہ اور صنعت و پیداوار کے حکام کو ایکشن پلان ہمراہ لانے کی ہدایت کی ۔

ضرور پڑھیں:نواز شریف اس رمضان عمرے کیلئے نہیں جائیں گے

اجلاس میں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت داخلہ کوآنے والے دنوں میں اہم ترین ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے۔ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔