بیوی نے شو ہر کو تیسری شادی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

Mar 27, 2023 | 16:45:PM
بیوی نے شو ہر کو تیسری شادی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بیوی نے اپنے شوہر کو تیسری شادی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، خوب درگت بنوائی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اس کی بیوی نے تیسری شادی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ عورت نے ہال میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دعوہ کیا کہ دولہا بنا شخص اس کا شوہر ہے اور اس کے بچے کا باپ بھی ہے۔ 

مزید پڑھیں: عقاب کے شکار کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل

عورت کی ہنگامہ آرائی کے بعد ہال میں آئے سبھی مہمان حیران رہ گئے۔ دولہا اور شادی میں آئے مہمان اس عورت کو الگ جگہ لے گئے لیکن عورت اپنی بات سے پیچھے نہ ہٹی اور مسلسل اس بات کا دعوہ کرتی رہی کہ دولہا بنا شخص اس کا شوہر ہے اور یہ اس کی دوسری نہیں تیسری شادی ہے۔ 

شادی ہال میں شور مچاتی عورت کا یہ بھی کہنا تھا کہ دولہا اور اس کے گھر والوں نے میرے ساتھ دھوکا کیا ہے اور اب اس لڑکی کے ساتھ بھی دھوکا کر رہے ہیں۔  

اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو شادی میں آئے کسی مہمان نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو کہ خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز، لائکس، اور شیئرز مل چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔