فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سر گنگارام ہسپتال ترقی کی جانب گامزن،جدید لیپروسکوپ سرجری  کی سہولت فعال

Jun 27, 2025 | 20:39:PM
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سر گنگارام ہسپتال ترقی کی جانب گامزن،جدید لیپروسکوپ سرجری  کی سہولت فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ ۔ گنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی جدید لیپروسکوپ سرجری  کی سہولت فعال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ایس گنگارام ہسپتال کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے جدید سہولیات سے آراستہ  دو نئی لیپروسکوپس کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سابق پرو وائس چانسلر شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر کامران خالد خواجہ، شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر عمران اسلم،  پروفیسر قمر اشفاق ، ڈاکٹر شبیر چوہان سمیت  دیگر  فیکلٹی ممبران موجود تھے ۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ سر گنگا رام ہسپتال  کے آپریشن تھیٹرز میں اب اِنڈور مریضوں کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی مریضوں کے لیے بھی جدید لیپروسکوپ کی سہولت میں توسیع کر دی گئی۔ اب ایمرجنسی میں آئے مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 
وائس چانسلر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سر گنگارام ہسپتال میں صحت سہولیات میں جدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات پر حکومت پنجاب کے انتہائی مشکور ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر لیپروسکوپک کولیسیسٹیکٹومی (Cholecystectomy) کے مریضوں نے آپریشن کے بعد سر گنگا رام ہسپتال میں جاری صحت عامہ کی بہترین سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔  

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی