آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان

Jun 27, 2023 | 12:58:PM
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا،پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 15اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان بھارت کے 5 مختلف شہروں میں 9 لیگ میچز کھیلے گا۔

6 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 1

12 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 2

15 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انڈیا

20 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

23 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان

27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا

31 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش

4 نومبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

12 نومبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ پہلے ہی شروع ہوچکا ہے، تین ہفتوں پر مشتمل یہ اہم ٹورنامنٹ فیصلہ کرے گا کہ کون سی ٹیمیں اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گی، اس ٹورنامنٹ کے لیے ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے۔

گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای کو شامل کیا گیا ہے۔