پیٹرولیم مصنوعات،آئل کمپنیوں نے بری خبر سنا دی

Jun 27, 2022 | 17:49:PM
پیٹرولیم مصنوعات،آئل کمپنیوں نے بری خبر سنا دی
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام پر مہنگائی کے روز نئے بم گرائے جارہے ہیں، دوسری طرف ملکی آئل کمپنیوں نے بھی بری خبر سنا دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں پیٹرول کی کھپت میں بڑی کمی ہوئی ہے جس سے امپورٹ بل کم ہونےکا امکان ہے۔آئل کمپنیوں کا کہناتھا کہ پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی کا رحجان دیکھا گیا ہے، ملک میں یومیہ 25 ہزار ٹن کھپت کم ہوکر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ضمنی الیکشن ، حلقے این اے 245،عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے بڑا بیان دیدیا

آئل کمپنیوں کا کہنا ہےکہ 16 جون کے بعد سے ڈیزل اور  پیٹرول کی یومیہ کھپت میں کمی ہوئی ہے۔ یہی رحجان برقرار رہا تو  آئل امپورٹ کم ہوگی جس سے امپورٹ بل کم ہونےکا امکان ہے۔