ہیروئن سمگلنگ کےجرم میں مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی

Jul 27, 2025 | 23:31:PM
ہیروئن سمگلنگ کےجرم میں مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ  نے بیان جاری کیا ہےکہ مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں مجرم کو سزائے موت دے دی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری  بختیار  زیب مملکت میں ہیروئن اسمگلنگ کرنےکے جرم میں گرفتار ہوا تھا۔ مجاز عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق  مجرم کو اتوار کے روز  مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ خیبرپختونخوا: محکمہ لائیوسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا