پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو یو اے ای کی ویزا فری سہولت فعال

Jul 27, 2025 | 19:45:PM
پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو یو اے ای کی ویزا فری سہولت فعال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)یو اے ای نے پاکستانی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری سہولت فعال کر دی۔ اس بات کا اعلان نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ’’ایکس‘‘ پر کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میری متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، میرے بھائی شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ہوئی، ملاقات 24 جون کو ابوظہبی میں ہوئی تھی۔

انھوں ںے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا، اس سلسلے میں ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، تاکہ اس معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ طے پایا کہ MoU پر دستخط کے 30 دن بعد یہ ویزہ چھوٹ نافذ العمل ہو جائے گی، مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امارات کے حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزہ چھوٹ کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی ہے کہ 25 جولائی سے تمام یو اے ای ہوائی اڈوں پر نافذ العمل ہو چکی ہے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ اسی نوعیت کی باہمی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے بھی تمام پاکستانی ہوائی اڈوں پر نافذ کر دی گئی ہے۔