’’سجنا ہے مجھے سجنا کیلئے‘‘جیسے گانوں نے ہماری نسل کو برباد کردیا:بشریٰ انصاری
اپنی زندگی اپنے لیے جئیں،اپنے لیے سنوریں اور ہر کسی کو خوش کرنے کی کوشش نہ کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ ’’سجنا ہے مجھے سجنا کے لیے’’جیسے گانوں نے ہماری نسل کو برباد کردیا ۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے دور کے گانوں پر مزاحیہ انداز میں رائے دی اورپرانے گانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان گانوں نے عورت کو صرف مرد کی خوشی کے لیے جینے کا سبق دیا جو ایک خطرناک روایت ہے۔
بشریٰ انصاری کے مطابق اُس زمانے کے گانوں میں عورت مرد سے کہتی ہے کہ تڑپاؤ گے، تڑپا لو، ہم تڑپ تڑپ کر بھی تمہارے گیت گائیں گے، ٹھکراؤ گے، ٹھکرا لو، ہم روتے روتے بھی تمہارے چھتر کھائیں گے،ایسے گانوں نے اس دور کی نسل کو برباد کر کے رکھ دیا۔
انہوں نے ایک اور گانے سجنا ہے مجھے سجنا کے لیے کی مثال دیتے ہوئے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی اپنے لیے جئیں، اپنے لیے سنوریں اور ہر کسی کو خوش کرنے کی کوشش نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:’’تیرے بن‘‘سیزن2میں تاخیر،یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
بشریٰ انصاری نے اپنے منفرد انداز میں ان گانوں کے امتیازی رویوں پر تنقید کرتے ہوئے معاشرتی سوچ پر طنزکرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو خود مختار اور بااعتماد ہونا چاہیے۔