انسانی دماغ سے متعلق حیر ت انگیز راز کا انکشاف

Jul 27, 2025 | 15:00:PM
انسانی دماغ سے متعلق حیر ت انگیز راز کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیا آپ یقین کریں گے کہ ہمارا دماغ کسی بلب کی طرح روشنی خارج کرتا ہے جو ہماری آنکھیں دیکھنے سے قاصر ہوتی ہیں۔

جرنل آئی سائنس میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انسانی دماغ ایسے مدھم روشنی کے سگنلز خارج کرتا ہے جو کھوپڑی سے گزرتے ہیں اور دماغی سرگرمیوں کے ردعمل میں تبدیل ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں پہلی بار ایسے شواہد پیش کیے گئے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ الٹرا ویک فوٹون ایمیشن (یو پی ای) ممکنہ طور پر دماغی افعال کو مانیٹر کرنے کا ایک ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

یو پی ای قدرتی روشنی کے ایسے اخراج کو کہا جاتا ہے جو خلیاتی میٹابولزم کے نتیجے میں ہوتا ہے، جگنو جیسے جانداروں کے جسم سے خارج ہونے والی روشنی کے برعکس یو پی ای میں کسی مخصوص کیمیکلز پر انحصار نہیں کیا جاتا جبکہ روشنی بھی نظر آنے والی روشنی کے مقابلے میں لاکھوں کروڑوں گنا زیادہ مدھم ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دماغ سے خارج ہونے والی روشنی کے سگنلز زندہ ٹشوز کی جانب سے خارج کیے جاتے ہیں جن سے دماغی صحت اور سرگرمیوں کے بارے میں جاننے میں ممکنہ مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا بھر کے لیے اے آئی تعاون کی نئی عالمی تنظیم کے قیام کی تجویز