نوشہروفیروز میں سول جج کے گھر پر حملہ،وزیرداخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا

Jul 27, 2025 | 14:40:PM
نوشہروفیروز میں سول جج کے گھر پر حملہ،وزیرداخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار نے نوشہروفیروز میں مسلح افراد کی جانب سے سول جج کے گھر پر حملے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیاءلنجار نےایس ایس پی نوشہروفیروزسےتفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیاجائے،امن وامان کوسبوتاژکرنیوالوں کوہر گزنہ چھوڑا جائے۔
وزیرداخلہ سندھ نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ سول جج کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اوربتایا جائے کہ آخر متعلقہ پولیس نے علاقے میں سکیورٹی کے حوالے سے کیا اقدامات کئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر کے لیے اے آئی تعاون کی نئی عالمی تنظیم کے قیام کی تجویز
واضح رہے کہ گزشتہ رات نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے سینئر سول جج کے مکان پر فائرنگ کی تھی۔