کوئٹہ: فٹبال میچ میں جھگڑا، فائرنگ سے کھلاڑی زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )کوئٹہ میں جاری آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کے میچ کے دوران افغان فٹبال کلب چمن کے کھلاڑی مجید خان جونیئر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے گراؤنڈ میں جاری آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں افغان کلب چمن اور پاکستان پولیس کے درمیان پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران ایک خطرناک فاؤل کرنے پر ریفری نے افغان کلب چمن کے خلاف فیصلہ دیا۔
اس فیصلے کو لے کر افغان کلب کے آفیشلز اور سپورٹرز گراؤنڈ میں داخل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے بیان نے پھر مودی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا
اس ہنگامہ آرائی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان کلب چمن کے گول کیپر مجید خان زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔