با لی وڈ ادا کا رہ کنگنا رنا وت نے ایشوریا را ئے کو بڑا جھٹکا دے دیا

Jul 27, 2021 | 22:12:PM
با لی وڈ ادا کا رہ کنگنا رنا وت نے ایشوریا را ئے کو بڑا جھٹکا دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) تامل ناڈو کی آنجہانی سیاست دان جے للیتا کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے اور اس میں سابق وزیراعلیٰ تامل ناڈو کا کردار کنگنا رناوت نبھا رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اس فلم میں اداکارہ کنگنا رناوت نے ایشوریا رائے کی جگہ لے لی، یہ جگہ ان کے لئے  کسی اعزاز کی نہیں بلکہ فلم کے کردار کی ہے۔  اپنی زندگی میں جے للیتا نے اس خواہش کا اظہا ر کیا تھا    کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنے تو اس میں ایشوریا رائے ان کا کردار نبھائیں۔ انٹرویو کے دوران سیمی گریوال نے سوال کیا کہ آپ ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جو آپ پر بننے والی فلم میں آپ کا کردار نبھاسکے تو اس کے جواب میں انھوں نے اداکارہ ایشوریا رائے کا نام لیا تھا۔

رواں برس کے آغاز میں کنگنا نے اس فلم کا جھلکیاں بھی جاری کیں اور فلم کے ریلیز کا وقت اپریل کا بتایا، تاہم کورونا وائرس کے پیشِ نظر ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے فلم کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیاتھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:معروف گلو کا رہ شکیرا نے گھر پر بچوں کو موسیقی سننے سے منع کردیا