چکن پھر سستا۔۔آج کا ریٹ جانیے! 

Jul 27, 2021 | 09:51:AM
چکن پھر سستا۔۔آج کا ریٹ جانیے! 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ کئی روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔ مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں ایک بار پھر کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 26 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 216 روپے سے کم ہو کر 190 روپے فی کلو ہوگیا۔اسی طرح برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 123 روپے جبکہ پرچون ریٹ 131 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 162 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 740 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناسے مزید 39افراد جاں بحق۔۔ 3262 نئے مریض رپورٹ