ایشین ڈویلیپمنٹ بنک کے ڈائریکٹر برائے سنٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات

Jan 27, 2026 | 19:35:PM
ایشین ڈویلیپمنٹ بنک کے ڈائریکٹر برائے سنٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ایشین ڈویلیپمنٹ بنک کے ڈائریکٹر برائے سنٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید سے ملاقات کی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے نولانگ ڈیم اور نیشنل فلڈ ٹیلی میٹری پراجیکٹ کیلئے فنڈز کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پر ممبر فنانس، ممبر واٹر، ممبر پاور بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں منصوبوں کیلئے فنڈنگ بارے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فنڈنگ کے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے مذکورہ منصوبوں پر ٹائم لائنز کے تعین پر اتفاق ہوا۔

اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فنڈز دستیاب ہونے پر دونوں منصوبوں کی تعمیر پر تیزی کے ساتھ پیش رفت کی جائے گی۔ ڈائریکٹر برائے سنٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا نے کہا کہ ایشین ڈویلیپمنٹ بنک ماحول دوست منصوبوں کی تعمیر میں واپڈا کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

انھوں نے کہا کہ ماحول دوست منصوبوں کی تعمیر میں واپڈا کے ساتھ روابط کو مزید وسیع کیا جائے گا، ایشین ڈویلیپمنٹ بنک کی جانب سے آبی وسائل کے فروغ میں واپڈا کی تیکنیکی مہارت کی تعریف کی، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پاکستان میں آبی وسائل کی ترقی کیلئے ایشین ڈویلیپمنٹ بنک کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک